ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں قتل کے ملزم کی مشروط ضمانت پر رہائی

مینگلور میں قتل کے ملزم کی مشروط ضمانت پر رہائی

Sun, 06 Aug 2017 21:35:17    S.O. News Service

منگلورو 6؍اگست (ایس او نیوز)سال 2016میں سنٹرل مارکیٹ کے پاس جیانند عرف ا منّا کے قتل میں ملوث ایک ملزم کی مشروط ضمانت پر رہائی کا حکم ضلع سیشنش عدالت نے جاری کیا ہے۔

ضمانت پانے والے ملزم کا نام رویندرا سالیان بتایا جاتا ہے۔سالیان نے اس سے قبل ۲ مرتبہ ضمانت کے لئے عرضی داخل کی تھی ، جسے عدالت نے منظور نہیں کیا تھا۔فروری 2016کی ایک صبح کو سنٹرل مارکیٹ کی ایک دکان کے احاطے میں مقتول جیانند کی لاش دستیاب ہوئی تھی ۔بندر پولیس نے تحقیقات کے بعد تین ملزمین کو اس قتل کے سلسلے میں گرفتار کرلیا تھا۔جن میں رویندرا سالیان کے علاوہ رگھو اور نوین شامل تھے۔


Share: